اوکاڑہ،15ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) اوکاڑہ میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب میں ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹرمحمداقبال نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی مچھرسے بچاؤ اور ان کی تلفی کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کو ترجیح دیں، گھروں کی چھتوں اور کھلی جگہوں،صحن وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ پانی کھڑا رہنے سے مچھروں کی افزائش یقینی ہوتی ہے۔
بعد ازاں محکمہ سوشل ویلفئیر اور صنعت زار کے سٹاف نے آگاہی واک میں شرکت کی۔