اوکاڑہ؛ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے فارغ التحصیل طالب علموں پر مشتمل اولڈ بارینز ایسوسی ایشن قائم کردی گئی

10

اوکاڑہ،12ستمبر(اے پی پی ): گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں سابقہ ادوار میں تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مشغول  شخصیات اور متعددپرانے   طالب علموں  کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے لئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل نے کالج سٹاف اور دیگر شخصیات کی مشاورت سے اولڈ بارینزایسوسی ایشن  قائم کر  دی ہے۔

تاریخی افتتاحی تقریب میں “اولڈ بارینز ایسوسی ایشن” کی پہلی بیس (20) رکنی  ایگزیکٹو کمیٹی سے سابق طالب علم کالج ہذا سرجن ڈاکٹر پروفیسرطیب عباس نے حلف لیا۔سرپرست اعلی اولڈ بارینز ایسوسی ایشن/پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد حمود لکھوی، وائس پرنسپل محمد ارشد، پروفیسر عبدالروف، پروفیسر حسن رضا اقبالی،پروفیسر نذر محمد، پروفیسرریاض خان، لائبریرین نعیم خالد، پروفسیر خالد جاوید مترو، پروفیسر سخنورنجمی،پروفیسرجنیدثاقب،پروفیسر کاشف مجید، پروفیسر راﺅاعجاز،اسسٹنٹ پروفسیر اسماءرشید،منتخب صدراولڈ بارینز ایسوسی ایشن محمد اسلم پراچہ،جنرل سیکرٹری شوکت رسول، سیکرٹری اطلاعات محمد مظہررشید چودھری کے ہمراہ افتتاحی تقریب کے انتظامات کیے۔

تقریب کے مہمانان اعزاز میں کالج ہذا کے سابقہ طالب علموں میاں محمد منیر(سابقہ ایم پی اے)، محمد اشرف خان سوہنا(سابق صوبائی وزیر)، ممبر صوبائی اسمبلی چودھری منیب الحق نے خصوصی شرکت کی۔

اے پی پی / شہباز ساجد /حامد