اوکاڑہ :میٹرک امتحان میں نمایاںنمبر حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

18

اوکاڑہ،14ستمبر)اے پی پی) :گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے ہونہارطلبا نے ساہیوال بورڈ میٹرک امتحان 2022 میں 1000 نمبروں سے زائد نمبر حاصل کرکے ناصرف سکول بلکہ اساتذہ، والدین اور محکمہ تعلیم کا نام روشن کیا اس ضمن میں سکول کے پرنسپل اظہر محمود اور سٹاف نے سکول ہونہارطلباء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کرکے انہیں انعامات سے نوازا۔ تقریب میں 200 طلباء کو نئی یونیفارم بھی فری تقسیم کی گئی۔ اس تقریب میں ممبرز سکول کونسل ڈاکٹر شمیم الحق،معروف اتھلیٹکس کوچ نعیم شوکت،چوہدری غلام رسول ،انور ناگی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور بہترین رزلٹ دکھانے پرسکول کے  پرنسپل اور تمام اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔