اوکاڑہ:  چہلم حضرت امام حسینؑ پرریسکیو 1122کیجانب سے   جلوس کے راستوں پر  ایمرجنسی سہولیات فراہم

5

اوکاڑہ،19ستمبر(اے پی پی):  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی چہلم حضرت امام حُسینؑ کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمبولینس، فائر وہیکل، میڈیکل کیمپ اور ریسکیو پوسٹ سے کوریج فراہم کی  جا رہی ہے ۔

پروگرام کے مطابق چہلم حضرت امام حُسینؑ کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ ایوانِ حُسین اور مرکزی جلوس کے راستوں  پر ریسکیورز اور رضاکار میڈیکل کوریج فراہم کر رہے ہیں  اورریسکیو کی موبائل میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینس ہمہ وقت جلوس کے ساتھ موجود رہیں گے  تاکہ ناگہانی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جائے۔