اوکاڑہ:  چہلم حضرت امام حسینؑ  کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین سےجلوس  برآمد  

47

اوکاڑہ،19ستمبر(اے پی پی): اوکاڑہ میں چہلم حضرت امام حسینؑ  کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ؑ پر شیعہ عالم حسن ظفر نقوی کے خطاب کےبعد جلوس  برآمد ہو کر اپنے روایتی روٹس کی طرف روانہ ہو گیا۔ جلوس میں سینکڑوں  عزاداران سینہ کوبی کرتے ہوئے رواں دواں  جبکہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

 جلوس کے راستوں کے اردگرد خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا  ہے  اور چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ،محکمہ صحت ،سول ڈیفنس، واپڈا، ریسکیو 1122سمیت متعلقہ ادارے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کو مانیٹرکیا جارہا ہے۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوکر واپس ایف بلاک میں مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین  پراختتام پذیر ہوگا۔