ایبٹ آباد؛ ہزارہ کے پہلے وومن پولیس اسٹیشن کا افتتاح، خاتون ایس ایچ او تعینات

13

ایبٹ آباد،22 ستمبر(اے پی پی ):ڈی آئی جی ہزارہ میر وائظ نیاز نے  ہزارہ کے پہلے وومن تھانے کا افتتاح  کر دیا ہے، جس میں خاتون ایس ایچ او تعینات کی گئی ہے، خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی سے خواتین کے مسائل بہتر طریقے سے حل کیے جا سکیں گے۔

 اس سے وومن تھانے کا افتتاح 1996 میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید نے کیا تھا، جسے عملے کی کمی کے باعث غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ہزارہ میر وائظ نیاز نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر وومن تھانے کے قیام سے خواتین کے وہ مسائل بھی حل ہوں گے جو دیگر تھانوں میں تعینات مرد پولیس اہلکاروں کو نہیں بتا سکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے ہیلپ لائن نمبر قائم کیا گیا ہے اور خواتین پولیس اہلکار خواتین کے بازاروں میں گشت بھی کریں گی۔