رحیم یار خان،13 ستمبر(اے پی پی):فوجی فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ گوٹھ ماچھی کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام اپنے بھرپور کردار کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے موسم برسات کی شجر کاری کے سلسلہ میں 10ہزارپودےلگا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایف ایف سی گوٹھ ماچھی کے ریذیڈنٹ منیجر بریگیڈیئر طلعت محمود جنجوعہ (ریٹائرڈ ) نے قومی شاہراہ پر مہم کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 7ہزار پودے صادق آباد کی حدود سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے پر لگائے جا رہے ہیں تاکہ اس ایریا میں سفر کرنے والوں کو بہترین ماحول میسر آسکےاور کہا کہ ماضی بابت فوجی فرٹیلائزرزکمپنی کے لگائے جانے والے تمام پودوں کو تناور درخت بننے تک مکمل طور آبیاری اپنا مذہبی،قومی،ملی اور علاقائی فرض سمجھتے ہوئے پورا کرےگیاور کہا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کا دنیا بھر میں سب سے زیادہ خطرہ وطن عزیز کو ہے اور جس کا سب آسان اور واحد حل شجر کاری کو فروغ دینا ہے ۔
آر ایم ایف ایف سی نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں مطلوبہ رقبے پر جنگلات و درخت ہوتے تو حالیہ دنوں میں نہ ہی بے موسمی بارشوں کا سامنا کرنا پڑتا اور سیلاب کی تباکاریوں سے بھی محفوظ رہ جا سکتا تھا ۔اس موقع پر موٹر وے پولیس افسران نےبھی شجر کاری مہم پر ایف ایف سی گوٹھ ماچھی کی مینجمنٹ کے احسن اقدام کو سراہا ۔