بہاولنگر،06 ستمبر ( اے پی پی): یوم دفاع کے سلسلے میں شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔تقریب کا انعقاد بہاولنگر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے رفیق شاہ چوک میں کیا گیا۔تقریب میں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کی زبردست نعرے بازی کی گئی۔مقررین نے مادروطن کے شہدا ء کو زبردست تحسین پیش کیا۔آخر میں شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔