بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کےذریعے مستحق افراد کی امداد

8

اسلام آباد، 09 ستمبر (اے پی پی):ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کےذریعے مستحق افراد کی امداد کی جا رہی ہے۔بی آئی ایس پی کے پاس 38 ملین خاندانوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 377 خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مختص 70 ارب روپے میں سے78فیصد مستحقین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔متاثرہ خاندانوں کو 25000 روپے فی خاندان دیئے جارہے ہیں۔اب تک تقریبا9لاکھ خاندانوں میں22 ارب37کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔اب تک بلوچستان میں تقریباً 1 لاکھ متاثرہ خاندانوں کو 2 ارب68 کروڑ روپے سے زائد مل چکے ہیں۔

سندھ میں5 لاکھ30ہزار خاندانوں کو تقریباً 13ارب26کروڑروپے کی ادائیگیاں کر دی گئیں ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں1 لاکھ 11ہزار خاندانوں کو 2 ارب 77 کروڑ سے زائد موصول ہوئے ہیں۔

 پنجاب میں1 لاکھ46 ہزار خاندانوں کو 3 ارب64 کروڑ روپےسے زائد ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔

  تمام ادائیگی مراکز تعطیلات میں بھی کھلے رکھے جاتے ہیں،BISPکےڈیٹا کے ذریعےشناخت شدہ مستحقین کی امداد کی جا رہی ہے۔