جیکب آباد،14 ستمبر(اے پی پی ): سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو نے تحصیل ٹھل کی عوامی شکایات پر سول جج محمد رمضان کلہوڑو،اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو، تحصیلدار دیدار علی کنرانی کے ہمراہ تحصیل ہسپتال کا دورہ کیا اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو نے انتظامیہ سمیت امدادی ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔عوام نے سیشن عبدالغفور کلہوڑو کے ایسے اقتدام کا شکریہ ادا کیا۔