خوشاب؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیں تلف کر دیں

38

 خوشاب،28 ستمبر(اے پی پی ):  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کو تلف کردیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر  ٹیم نے محلہ کمہاراں والا  خوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے سبزیون پر ہل چلا کر انھیں تلف کردیا، سبزیوں میں مولی اور پالک کی فصل شامل تھی۔

فوڈ اتھارٹی خوشاب کے افسران  نے بتایا کہ سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو سبزی منڈی میں سپلائی کیا جانا تھا، جو انسانی صحت  کیلئے انتہائی نقصان دہ تھیں۔