ملتان، 19 ستمبر (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ خوش اسلوبی سے فرائض کی انجام دہی عبادت سے کم نہیں اورسستی اور کاہلی کے مرتکب ملازمین قابلِ مواخذہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے برانچز ہیڈ سے ہفتہ وار میٹنگ میں کیا۔میٹنگ میں پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم ، پرائیویٹ سیکرٹری عبدالقادر ودیگر افسران نے شرکت کی۔
برانچز ہیڈز نے آ ر پی او کو اپنی اپنی برانچ کی ہفتہ وار کارکردگی بارے تفصیل سے بریف کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ تمام دفتری سٹاف 9 بجے بزریعہ بائیو میٹرک سسٹم اپنی حاضری کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے بعد دفتر کے روزمرّہ کے معاملات میں مصروف ہو جاتے ہیں جس پر آ ر پی او نے سٹاف کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کا کہنا تھا کہ کلیریکل اور نان کلیریکل سٹاف اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ ئی جی آ فس سے موصول شدہ چھٹیوں کا جواب بروقت بھجوا یا جائے، سائلین کے مسائل بر وقت حل کیے جائیں،توقف ہرگز نہیں ہو نا چاہیے، خوش اسلوبی سے فرائض کی ادائیگی بھی عبادت سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ سستی اور کاہلی کے مرتکب ملازمین قابلِ مواخذہ ہوں گے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تو آ پ کی کاکردگی میں بہتری آئے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او کوتوالی راؤ علی حسن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دس ہزار سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حاصلہ افزائی بھی ضروری ہے تاکہ وہ دلجمعی سے فرائض سر انجام دیں جبکہ غلط کام کی نشاندہی ہونے قابلِ مواخذہ بھی ہوتے ہیں ۔