خیرپور: بانیاں ویلفیئر کمیٹی کیجانب سے سیلاب متاثرہ گاؤں  میرس میں اشیاء ضروریات تقسیم

26

خیرپور،09ستمبر(اے پی پی):  بانیاں ویلفیئر کمیٹی کے رضاکاروں نے خیرپور میرس کے گاؤں میں برسات و سیلاب متاثرین کے درمیان خیمے، راشن، ادویات، کپڑے، برتن و دیگر اشیاء ضروریات تقسیم کیں۔

بانیاں ویلفیئر کے عنصر اقبال، حاجی رضوان احمدو دیگر نے ضلع خیرپور کے گاؤں میں برسات و سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کیلئے پہنچے، یہاں انہوں نے لاتعداد متاثرہ خاندانوں کے درمیان تقریباً 18 لاکھ کی امدادی اشیاء تقسیم کیں۔

اس موقع پر عنصر اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں ایڈووکیٹ اعجاز علی ابڑو کی نشاندہی پر پہنچے ہیں، اگر متاثرین صبر و تحمل سے کام لینگے اور ہماری امدادی کارروائی میں مشکلات پیدا نہیں کرینگے تو مزید سامان و راشن لیکر آپ لوگوں کی مدد کیلئے آئینگے۔

حاجی رضوان احمد نے کہا کہ یہ وقت اپنی قوم کی مدد کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی تقاضہ کر رہا ہے، ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اپنے حصے کی امدادی رقم و اشیاء اپنے گرد کام کرنے والی تنظیموں کو مستحقین تک پہنچانے کیلئے دیں۔