رحیم یارخان؛شہید کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

4

رحیم یارخان، 29 ستمبر (اے پی پی ):شہید کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ ضلعی ، پولیس ،سول ص عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی سائوتھ احسان صادق اور ڈی پی اختر فاروق و دیگر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل محمد اکبر کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

 کانسٹیبل اکبر شہید کے ورثاء سے ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق ، ڈی پی او اختر فاروق سمیت دیگر افسران نے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔

قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق ،ڈی آئی جی ایڈمن جنوبی پنجاب چوہدری محمد سلیم  اور اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 گزشتہ شب کچے میں ڈاکوئوں نے چھپ کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی، حملہ میں اے ایس آئی اعجاز النبی، کانسٹیبلان اظہر حسین، نجم اور ڈرائیور نوید زخمی ہوئے ہیں جبکہ کانسٹیبل محمد اکبر شہید ہو گئے تھے۔