رحیم یار خان؛ شیخ زاید میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی جانب سے رسول پور،کچہ چوہان میں میڈیکل فلڈ ریلیف کیمپ قائم

15

رحیم یار خان،06 ستمبر(اے پی پی):شیخ زاید میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل   کی جانب سے رسول پور ، کچہ چوہان میں میڈیکل فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا   گیا ہے ، اس کیمپ کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کررہے ہیں۔

 اس موقع پر ڈاکٹر امجد سابق صدر وائی ڈی اے ، ڈاکٹر انعام الرحمن صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان نے  سیلاب متاثرین میں مچھر دانیاں تقسیم کیں،جبکہ میڈیکل وین کے ذریعے متاثرین کو میڈیسن فراہم کی جارہی ہے۔

 ڈاکٹر محمد امجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں متاثرین کھلے آسمان تلے معصوم بچوں کے ساتھ بیٹھے ہیں انہیں خیموں اور راشن کی اشد ضرورت ہے، ہم نے میڈیکل کیمپ لگا دیا ہے، ہماری میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر وقاص جمیل،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر اسامہ ، ڈاکٹر عبدالرحیم و دیگر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔