رحیم یار خان،09 ستمبر(اے پی پی) : نواحی علاقے میں سکول کے بچوں کا رکشہ حادثے کا شکار تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اسکول رکشے سے ٹکرا گئی حادثے 3 طالبات جاں،3 زخمی، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں زیر علاج۔
ریسکیو 1122کےذرائع مطابق کوٹسمابہ کے قریب باغ و بہار روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سکول رکشہ سے ٹکرا گئی حادثے میں اسکول رکشہ میں سوار بچے زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں2بہنوں ںسمت ایک خاندان کی 3 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جن میں 16سالہ فرح،12سالہ طوبی اور 17سالہ مہوش شامل ہیں جبکہ 3 زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے بچے نواحی علاقے کے رہائشی ہیں جنکی عمریں 8 سے 16 سال ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔