سموگ کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکمے متحرک ہو کرکام کریں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

62

بورے والا،14 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکمے متحرک ہو کر کا م کریں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق انسدادِ سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے،سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف مقدمات کاا ندراج کیا جائے، کاشتکاروں کو آگاہی دی جائے کہ وہ اپنی فصلوں کی باقیات کو ہر گز آگ نہ لگائیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا جائے،بھٹہ مالکان اپنے بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں،دھواں چھوڑنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے باقاعدگی سے گاڑیوں کی چیکنگ کریں میونسپل کمیٹی انسداد سموگ کے حوالے سے خصو صی آگاہی مہم چلائے، کوڑا کرکٹ اور سالڈ ویسٹ کو آگ نہ لگائی جائے سڑکوں کے ڈیوئیڈرز کے ساتھ موجود مٹی کو اچھی طرح صاف کیا جائے سڑکوں پر موجود مٹی اڑنے سے بھی سموگ میں اضافہ ہوتا ہے اور کہا کہ سموگ، سانس، گلے اور پھپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے، احتیاطی تدابیر کااختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا عارف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، سی ای او ایجو کیشن محمد اسلم اعجاز، ڈپٹی  ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات سرفراز انجم،سی او میونسپل کمیٹی علی احمد صابر،  ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف، سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔