سکھر،19ستمبر(اے پی پی)خدمت خلق و دیگر فلاحی جماعت کے زیر اہتمام سیلاب و بارش متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے،مرکزی جمعیت اہلحدیث (یوکے)اور دیگر فلاحی جماعتوں کے تعاون سے علوم اسلامیہ کی عظیم درسگاہ جامعہ ستاریہ اسلامیہ ائیر پورٹ روڈ سکھر میں 400سے زائدمستحق متاثرین میں راشن بیگ و دیگر ضروریات اشیاء سمیت نقد رقم تقسیم کیں گئیں۔
اس موقع پرمولانا عبدالستار عاصم، فلاحی جماعت کے رکن حافظ شعیب احمد و دیگر موجود تھے،قبل ازیں ریلیف کمیٹی کے اراکین نے سندھ کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں متاثرین سے سے ملاقات کر کے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ریلیف کمیٹی کے اراکین و منتظمین مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (شعبہ خدمت خلق)کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں متاثرین سیلاب و بارش متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اس مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے۔