سکھر؛روہڑی اسٹیشن کے قریب جوا کے اڈے پہ چھاپہ،17 ملزمان گرفتار

41

سکھر،12ستمبر(اے پی پی):ایس ایس پی سنگھار ملک کی ہدایات پر ایس ایس پی انسپیکشن ٹیم  نے  روہڑی اسٹیشن کے قریب جوا کے اڈے پہ چھاپہ مارا ، جس دوران  دس لاکھ بائیس ہزار روپے کیش جوا کی رقم برآمد کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ  جوا کی مختلف اقسام کی گیمز، تاش کے پتے، موبائل فون  بھی برآمد کر لیے  گئے ہیں ۔

  ایس ایس پی سنگھار ملک  نے  پولیس پارٹی کی بہترین کارروائی پر شاباش دی  جبکہ ضلع کے دیگر علاقہ ایس ایچ اوز کو سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں کو مزید تیز کرنے کا احکامات جاری کردئے گئے  ہیں ۔