شہبازشریف  کی ”پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی تبدیلی ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت

22

نیویارک۔22ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ”پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی تبدیلی ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت کی۔ جمعرات کو  وزیراعظم آفس  میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ نمائش اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی لابی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر لگائی گئی ہے جو نیویارک میں 19 سے 25 ستمبر تک ہورہا ہے۔ نمائش میں شرکت پر گلوبل کمیونیکیشن کی انڈرسیکرٹری جنرل ملیسافلیمنگ نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیراطلاعات ونشریات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔