اسلام آباد،12ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری محمد رضا بن محمد سانی کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے ۔ صدر نے ملائیشین نیول چیف کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا ہے ۔
ایوارڈ عطا کرنے کی تقریب پیر کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں پاکستان اور ملائیشین بحری افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔