اوکاڑہ،14ستمبر(
اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی اور ہاؤس کیپنگ کا عمل ہمیں ڈینگی اور ملیریا سے بچاتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل 90 میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے شہر کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کا ذمہ دارانہ رویہ معامالات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا معاملہ ہماری صحت سے جڑا ہوا ہے جس کے لئے ہمیں انتہائی احتیاط کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے کام میں مشغول ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہروں کو مستقبل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمرا تھے۔