پشاور، 13 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مردان کی نگرانی میں سرکاری اراضی پر مستقل تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن بلارکاوٹ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوران اپریشن سرکاری اراضی پر بنائے گئے پلازوں، دکانوں اور گھروں وغیرہ کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی نگرانی میں ایڈمنسٹریشن افسران کا پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کے ہمراہ رنگ روڈ تخت بھائی میں مستقل تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری آراضی یعنی سڑک کے اطراف پر کئیے گئے تجاوزات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کروا دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئیر سید شاہ زیب، اسسٹنٹ کمشنرمردان محمد شجعین وسطڑو، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجلینس انعام اللہ خان، انجینئر پی کے ایچ اے انکروچمنٹ سٹاف و پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔