عورت کو ہراساںکرکے اسےمحدود کرنے سے ملکی معیشت کا بہت نقصان ہوگا؛ صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

12

اسلام آباد،9ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  جمعہ کو یہاں  ایوان صدر میں اقوام متحدہ کی خواتین کے تعاون سے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسیت کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کی 50 فیصد آبادی کو کاروبار، تجارت اور خدمات کے شعبہ میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے انہیں معیاری تعلیم، ہنر، صحت، غذا، مالی و معاشی طور پر بااختیار بنانے، وراثتی املاک کے حقوق کے تحفظ اور کام کرنے کی جگہ پر ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کرکے راغب کیا جا سکتا ہے، عورت کو ہراساں کرکے اسے محدود کرنے سے ملکی معیشت کا بہت نقصان ہوگا۔