فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سرگرم،281 لٹر دودھ موقع پر تلف

3

بہاولنگر، 13 ستمبر( اے پی پی ):بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کی ہدایات پر پنجاب

فوڈ اتھارٹی آپریشنز ٹیمیں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سرگرم ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے بہاولنگر کے نواحی علاقہ چک ممونکا کے قریب مضر صحت دودھ بردار گاڑی پکڑ لی،ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی، یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹی دودھ بہاولنگر میں مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ٹیسٹ فیل ہونے پر گاڑی نمبر LPT 362 میں موجود 281 لٹر دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ غیر معیاری دودھ کی سپلائی روکنے کےلیے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہےاورکہا کہ دودھ ایک بنیادی غذا ہے اس میں ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔