لاہور, 19 ستمبر ( اے پی پی ) :کمشنر لاہور محمد عامر جان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کمشنر لاہور کے حکم پر سی ای اوایجوکیشن ننکانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ لاہور سمیت پورے ڈویژن کے ہر سکول،کالج کی تعلیمی کارکردگی کو سختی سے جانچا جائیگا ،سکولوں کی تعلیمی کارکردگی و سہولیات فراہمی تمام سی ای اوز ایجوکیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ککمشنر لاہور محمد عامر جان نے سٹریٹ لائٹس روشن و خراب کا مہینہ وار سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لیا اور کہا کہ تمام پارکس کی مرمت و بحالی کیلئے 12دنوں کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔انہوں نے تمام میونسپل حدود میں پر سوفیصد مین ہول کورز پر بھی سرٹئفکیٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ رپورٹس کے بعد کوئی کمی پائی گئی تو دستخطی افسر کاروائی کیلئے تیار رہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اعجاز جوئیہ۔ڈی سی ننکانہ احمر نائیک ۔اے سی جی منور بخاری۔پی ایس او امیر علی و دیگر میونسپل افسران نے شرکت کی۔