محکمہ جنگلات کے علاوہ ضلعی انتظامیہ،محکمے از خود بھی شجرکاری کریں، کمشنر انجینئر عامر خٹک

33

 

ملتان ،28 ستمبر (اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ملتان کو  سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کمر کس لی۔مون سون شجرکاری مہم کا دائرہ کار تمام محکموں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل جنگلات کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تمام صوبائ، ضلعی محکمے بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں شرکت کریں۔ ضلعی انتظامیہ ملتان کو شہر کی داخلی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کرے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن زیر کنٹرول سڑکوں پر شجرکاری کرے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن پی ایچ اے کیساتھ پلان کرکے شجرکاری کا آغاز کرے۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں بارے آڈٹ کروایا جائے گا۔شجرکاری میں مطلوبہ نتائج نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکموں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات کے علاوہ ضلعی انتظامیہ،محکمے از خود بھی شجرکاری کریں۔مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ انکی حفاظت کیلئے موجود میکنزم سے فائدہ اٹھانا بھی ہے۔عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن کے سرکاری سکولوں، ہسپتالوں، میں پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پر امجد شعیب ترین نے کہا کہ نسل نو کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہداری نبھانا ہوگی۔ کمہارانوالہ چوک کے میڈین پر ریت نکلوا کر زرخیر مٹی ڈال کر پودے لگائے جائیں۔ نسل نو کی بقا کا مسلئہ ہے،مہم سے بڑھ کر کار خیر سمجھ کر کام کریں۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں شجرکاری مہم کے دوران 16لاکھ48ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔محکمہ صحت، ایجوکیشن کو فری پودے فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈویژن بھر میں فاریسٹ کی نرسریوں سے 2 روپے فی پودا حاصل کیا جاسکتا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل کمشںر سرفراز احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق ، اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری ، جبکہ تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔