محکمہ خوراک نے بحران کے پیش نظر 2 لاکھ 90 ہزار بوری فریش گندم خریدلی ، صوبائی وزیر خوراک

5

پشین۔27ستمبر  (اے پی پی):صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے بحران کے پیش نظر 2 لاکھ 90 ہزار بوری فریش گندم خریدلی ہےاور پاسکو کی گندم کی سپلائی ایک دو روز میں شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ترسیل بروقت ممکن نہ ہوئی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ،بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے زراعت، باغات، لائیو اسٹاک اور فصلات وغیرہ تباہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  محکمہ خوراک صوبے کے تمام اضلاع میں ایک متوازن طریقے سے گندم تقسیم کرے گی  اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت کارروائی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر سرکاری نرخ پر آٹے کی تقسیم پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار رشید ناصر، ملک محمد عثمان اچکزئی ،عبدالباری کاکڑ، اے ڈی سی حفیظ اللہ خان، ڈی جی ظفر اللہ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر احمد سید  ،بہاوالدین آغا عبدالباری خان ،ندیم انور بگٹی، سید جمیل آغا ،سیف الرحمن خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔