مظفرگڑھ؛ڈی پی او احمد نواز شاہ کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے فوری طور پراحکامات جاری کیے

10

مظفرگڑھ،09 ستمبر(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس فیصل شاہکار کے ویژن، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سےدی گئی 30 سے زائد درخواستیں پیش کی گئیں جن کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کیے۔

 ڈی پی او احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ بر وقت انصاف کی فراہمی لوگوں کو حق اور انصاف ان کی دہلیز پرمہیا کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل اور پولیس سے متعلق شکایات کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول اور سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔