ملتان، چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

1

ملتان، 22 ستمبر ( اےپی پی): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بیورو آفس میں کیا گیا ۔ آگاہی سیشن میں مختلف سٹیک ہولڈرز، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں ظفر شاہین، یاسمین خاکوانی، زاہدہ قریشی، عباس راجپوت اور دیگر نے شرکت کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور کہا کہ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو روزانہ کی بنیاد پر گھر سے بھاگے گمشدہ لاوارث بے آسرا بھکاری تشدد کا شکار اور دیگر بچے حفاظتی تحویل میں لے رہا ہے اور انہوں نے کہا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں اور کہا کوئی بھی لاوارث بے آسرا گھر سے بھاگا گمشدہ یا تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔