ملتان، 08 ستمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ خواجہ وقاص کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے وہاڑی چوک ،وہاڑی روڈ بابر چوک، 17 کسی اور 18 کسی کے اطراف روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے فاطمہ جناح ٹاؤن کے مرکزی گیٹ کے باہر لگے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کو ختم کرا دیا۔ فاطمہ جناح ٹاؤن کی مرکزی شاہراہوں اور گیٹوں کے سامنے سے بھی تجاوزات ختم کرا دی گئیں۔
مستقل تجاوزات مافیہ کو از خود تجاوزات ختم کرنے کے لیے موقع پر وارننگ کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ آپریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف ،سپریٹنڈینٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف شریک تھے۔