ملتان،27 ستمبر (اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی بارے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے کے تحت ہر ہفتے چار یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت آج بروز منگل یونین کونسل41 میں گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کیا جس میں 60 سے زائد ورکرز اور مشینری نے حصہ لیا۔
کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے یوسی 41 کے علاقے غلام آباد ، مکران کالونی، محبوب کالونی،بستی دائرہ اور چاہ جالی والا کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا اوروہ شہریوں سے بھی ملے اور ایک سپیشل پرسن سے بھی صفائی بارے گفتگو کی۔محمد فاروق ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے چار یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صفائی چیک کرنے کے لئے وہ ہر یونین کونسل کا وزٹ کریں گے تاکہ نئی حکمت عملی کے سو فیصد نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی اور خوبصورتی کے حوالے چار ماہ میں ملتان شہر کا رخ بدل دیں گے۔