ملتان:غیر معیاری خوراک بنانے والی بیکریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

2

ملتان،12ستمبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری خوراک بنانے والی بیکریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 50 کلو ایکسپائرڈ مربہ موقع پر تلف کر دیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی،شعیب جدون نے کہا کہ غیر معیاری اجزاء کے استعمال، آئل تبدیل نہ کرنے پر سنٹرل جیل روڈ پر فوڈ پروڈکشن یونٹ کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کہا خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء،کلر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی ۔

شعیب جدون  نے کہا کہ ایکسپائرڈ مربہ جات کی فروخت پر سستا بازار کے قریب بیکری کو 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر لال حسینہ چوک پر بیکری کو 14 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی آہنے ہاتھوں نمٹے گی اورکہا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔