ملتان، 21 ستمبر (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے چوک کمہارانوالا اور بوسن روڈ پر صفائی آپریشن شروع کردیا ہے، چوک کمہاراں والا کے تمام فلائی اوور کی سکریپنگ کی جارہی ہے۔
ایم اے جناح روڈ، جنرل بس اسٹینڈ روڈ اور خانیوال روڈ کی مثالی صفائی ستھرائی مکمل کرلی گئی ہے اور حسن آباد کی گلیوں محلوں سے ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے جبکہ چوک کمہارانوالہ میں واقع گرین بیلٹس کو بھی اجلاکردیا گیا ہے۔ رشید آباد فلائی اوور کے نیچے چوک کی بھی بھرپور صفائی کردی گئی ہے۔
دوسری طرف سیداں والا بائی پاس سے زکریا یونیورسٹی تک خصوصی صفائی جاری ہے اور سپیشل صفائی اسکواڈ کو بوسن روڈ کی سروس لین کی صفائی کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔