ملتان، 12 ستمبر (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ کی ویڈیو لنک کے ذریعہ ضلعی پولیس آفسران سے کرائم میٹنگ،سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر اور ایس ایس پی آپریشن حسام بن اقبال بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش فی الفور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ آر پی او نے کہا کہ تھانہ میں ذرپیشگی کی رقم کی موجودگی لازمی بنائی جائے جو قتل اور لاوارث لاش کے مقدمہ کے تفتیشی افسران کو دی جائے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ تھانوں اور جوڈیشل لاک اپ کی حوالات کی حفاظت کو فول پروف بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع بروقت اعلیٰ افسران کو دی جائے اور کہا کہ سنگین جرائم کے مقدمات کی پراگرس روزانہ کی بنیاد پر دی جائے آر پی او رفعت مختار راجہ نے کہا کہ پولیس حراست میں تشدد اور ملزمان کی مفروری بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔