ملتان، 19 ستمبر )اے پی پی): ضلع بھر میں12 سال تک کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ محکمہ صحت کی فیلد ٹیمیں 24 ستمبر تک تعلیمی اداروں اور گھروں میں ویکسینیشن کرینگی ۔انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ سے زیادہ 12 سال تک کے بچوں کو فائزر کی ویکسین لگائی جارہی ہے، فائزر دنیا بھر کی محفوظ ترین مصدقہ ویکسین ہے ، والدین بلاخوف و خطر بچوں کو ویکسینیشن لگواکر کورونا وائرس سے محفوظ بنائیں ۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے کہا کہ ویکسینیشن کیلئے تعلیمی اداروں میں خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر تک ہر صورت ویکسین ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔