ملتان ؛ نیو شاہ شمس کالونی کے مین گیٹ اور چوکوں سے تجاوزات ختم ،سامان قبضہ میں لے لیا گیا

14

ملتان، 13 ستمبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی ،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے نیو شاہ شمس کالونی کے مین گیٹ  اور چوکوں سے تجاوزات ختم کرا کےسامان قبضہ میں لے لیا۔عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس ہاوسنگ سکیم میں غیر قانونی طور پر قابض چھونپڑی نشینوں کو جگہ خالی کرنے کے لئے خانہ بدوشوں کو کل تک کی وارننگ دے دی گئی ۔

انفورسمنٹ ٹیم نے بی بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 365 کے باہر غیر قانونی طور پر بنائی گئی باڈ کو مسمار کر دیا۔ آ پریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا ۔