ملتان، 14 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں کمشنر نے کہا کہ آلودگی کے خاتمے بارے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، فصلوں کی باقیات جلانے کے اثرات بارے کسانوں کو آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کا سبب بننے والے یونٹس کو وارننگ نوٹس دیے جائیں ۔
عامر خٹک نے کہا سموگ کے تدارک کیلئے ابھی سے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑا جلانے والے افراد کیخلاف کارروائی کرے ۔انہوں نے تمام محکموں کو مشترکہ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہمی ربط بہتر بنا کر سموگ جیسے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔