ملتان :ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف  سے  یونین کونسلوں میں گرینڈ صفائی آپریشن کے آغاز ہو چکا ہے

18

ملتان 28، ستمبر)اے پی پی ):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی صفائی بارے نئی حکمت عملی کو بھر پور عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ یونین کونسلوں میں گرینڈ صفائی آپریشن کے آغاز سے کچی گلیوں اور پسماندہ علاقوں کی قسمت بھی جاگ اٹھی ،خصوصی صفائی آپریشن کے دوران یونین کونسل41 کی کچی آبادیوں کے مکیں اپنے ایریا میں صفائی دیکھ کر انتہائی خوش نظر آئے اور کمپنی ورکرز سے استفسار کرتے رہے کہ کیا اس علاقے میں کوئی وزیر آرہا ہے؟سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے  صفائی معائنہ کےموقع پر علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ایک سپیشل پرسن سے بھی ملے اور اسکے ساتھ زمین پر بیٹھ کر اس کی شکایت سنی اور اس کے ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔شہریوں نے صفائی بارے کامیاب حکمت عملی اپنانے پر سوشل میڈیا اور ویڈیو پیغامات  کے ذریعےکمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یونین کونسل41 کے رہائشی سپیشل پرسن نے  سی ای او فاروق ڈوگر کے نام شکریہ پر مبنی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔