موجودہ حکومت پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے؛ وزیر مملکت مصدق ملک

6

اسلام آباد،14ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے  گفتگو میں کیا، جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیر مملکت سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہر مشکل میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔