میرپورخاص؛دعوت اسلامی کی سیلاب متاثرین کی امداد جاری، پاکستان نیوی کی مدد سے خشک راشن بیگ تقسیم کئے

20

میرپورخاص،09ستمبر( اے پی پی): دعوت اسلامی  نے  پاکستان نیوی کی مدد سے میرپورخاص ڈویژن کے ٹاؤن خادم علی شاہ میںتقریباً 250 غریب خاندانوں میں خشک راشن بیگ تقسیم کیے۔

 دعوت اسلامی کیجانب سے روزانہ  کی بنیادوں پر  سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم جاری ہے ۔میر پور خاص ڈویژن کی مختلف  تحصیلوں کے اندر خیمہ بستیاں بھی قائم کی گئی ہیں ان خیمہ بستیوں کے اندر میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز کی  اور مفت دوائیوں کی سہولت کے ساتھ  کھانے پینے کا صاف پانی کا سلسلہ جاری ہے۔