اسلام آباد،12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیراعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورت حال اور سیلاب متاثرین کی ریسکیو،ریلیف اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔