وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے

5

سمرقند ،16ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کا 2 روزہ  دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ازبکستان کے وزیراعظم عبداﷲ اریپوف نے سمرقند ایئرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو الوداع کیا۔

 اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امام بخاریؒ کے روضہ پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔