اسلام آباد،09ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم شہبازشریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایوان وزیر اعظم آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب بھی موجود تھیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جمعرات اورجمعہ کی شب پاکستان پہنچے تھے۔