وزیر اعظم شہباز شریف سے امر یکا کے خصوصی نمائندہ برائے  ماحولیاتی  تبدیلی جان کیری کی ملاقات

8

نیو یارک،21ستمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکا  کے خصوصی نمائندہ برائے  ماحولیاتی  تبدیلی جان کیری  نےملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ ملاقات میں  موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔