وزیر خارجہ اور  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سیلاب سے موئنجو داڑو کے تاریخی ورثے کو  پہنچنے  والے نقصان  کا معائنہ

13

موہنجو داڑو ،10ستمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے موئنجو داڑو کے تاریخی ورثے کو   پہنچنے  والے نقصان    کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو موئنجو داڑو میں سیلاب سے پہنچنے  والے نقصان     بارے  بریفنگ دی۔ اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل کو  روایتی سندھی اجرک بھی پیش کی گئی۔