پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزکاسامنا ہے؛ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو گوتریس

5

اسلام آباد، 09 ستمبر (اے پی پی ):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  میں   پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کے لئے بڑی امداد کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزکا سامنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہورہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کو مدد کرنا ہوگی۔