پاکستان دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوا جس کی قیمت اس کے عوام ادا کر رہے ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

20

نیویارک، 24 ستمبر ( اےپی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوا جس کی قیمت اس کے عوام ادا کر رہے ہیں۔