پاکستان ریلوے نے کوئٹہ جیکب آباد ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے مرمت و تعمیر نو کا کام شروع کر دیا

8

کوئٹہ،9ستمبر ( اے پی پی ): پاکستان ریلوے نے کوئٹہ جیکب آباد ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے مرمت و تعمیر نو کا  کام شروع کر دیا ہے ۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ نثار احمد کے مطابق ابتدائی مرحلے میں زیر آب آنے والی ریلوے پٹری کا جائزہ عمل مکمل کرکے متاثرہ مقامات پر ضروری سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی جبکہ لیبر بھی پہنچا دی گئی ہے، متاثرہ پلوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سروسز کی معطلی کے باعث ایک طرف جہاں ریلوے سے سفر کرنے والی عوام کی بڑی تعداد کو سفری مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف کوئٹہ ریلوے  ڈویژن کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے، پاکستان ریلوے کی کوشش ہے کہ کوئٹہ سے معطل  بین الصوبائی ریل سروس کو جلد سے جلد بحال کیا جائے۔