پاکپتن،27 ستمبر(اے پی پی ): سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے کی۔
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان سیر وسیاحت اور دلفریب مناظر سے مالا مال ہے، بے شمار ترقی یافتہ ممالک کی معیشت شعبہ سیاحت کی خدمات کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملکی معشیت کی بہتری کے لیے شعبہ سیاحت کا فروغ دور حاضر کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات خوبصورتی کے حوالے سے سیاحوں کے لیے خصوصی دلکشی رکھتے ہیں جبکہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کے لیے شعبہ سیاحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،واک کا مقصد شہریوں میں سیاحت کے فروغ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
واک میں ضلعی افسران،سیاسی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔